25 ستمبر 2014 - 15:38
یمن: امریکی حکومت جرائم پیشہ اور اسرائیل کی حامی

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تحریک کی نظر میں امریکی حکومت ایک جرائم پیشہ اور اسرائیل کی حامی حکومت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس تحریک کی نظر میں امریکی حکومت ایک جرائم پیشہ اور اسرائیل کی حامی حکومت ہے۔ تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نےکویت کے السیاسۃ اخبار کو انٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن ایک ملک کی حیثیت سے اپنی خارجہ پالیسی رکھتا ہے لیکن انصاراللہ تحریک کی نظر میں امریکہ جرائم پیشہ اور صیہونی حکومت کا حامی ہے۔ عبدالسلام نے مزید کہا کہ انصاراللہ تحریک کا نعرہ امریکہ مردہ آباد ہے جو وہ پرامن طریقے سے لگارہی ہے۔ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی اور تحریک انصاراللہ سمیت سیاسی گروہوں کے نمائندوں نے اتوار کی رات یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کی موجودگی میں اس ملک کے قومی مذاکرات کے نتائج کی بنیاد پر معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کی شقوں کے مطابق یمن کے دارالحکومت میں جھڑپوں کا سلسلہ بند کیاجائے اور زيادہ سے زیادہ ایک یا دو ہفتے میں قومی اتحاد حکومت کی تشکیل شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲